فیصل آباد(آن لائن)ملک میں کاٹن یارن کا بحران ویلیو ایڈڈ سیکٹر کیلئے کورونا سے بڑا خطرہ بنتا جا رہا ہے اس لئے حکومت صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کاٹن یارن کی درآمد پرتمام ڈیوٹیز کا فوری خاتمہ کرے اور کاٹن یارن کی برآمدات پابندی عائد کرے آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈاپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئر مین انجینئرمحمد بلال جمیل ، شہزاد ،سینئر رہنمائوں عمران محمود ،عارف احسان ملک نے کہا کہ یارن کی قلت کے باعث ٹیکسٹائل کی برآمدات 10 سے 15 فیصد کم ہو گئی ہیں اگر حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اس مسئلے کو فوری حل نہ کیا تو آئندہ چند ہفتوں میں ہماری ایکسپورٹ پر انتہائی منفی اثرا ت مرتب ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت انڈیا سے کپاس اور یارن کی درآمد کے مسئلے پر یوٹرن لے رہی ہے مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالر رزاق دائو د یقین دلانے کے باوجود اب کہہ رہے ہیں کہ خام کپاس انڈیا کی بجائے مئی میں افغانستان اور از بکستان کے راستے منگوائی جائے گی انہوں نے بار بار بجلی مہنگی کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کر تے ہوئے مطالبہ کیا صنعتوں کا پہیہ چالو رکھنے اورحکومت کی معاشی و اقتصادی راہ میںحائل بڑی رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے سستی گیسو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا ۔