مریم نواز سے شیخ آفتاب، ملک ابرار، ملک سہیل کمڑیال کی ملاقات 

Feb 22, 2021

سنجوال کینٹ(نامہ نگار) مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) مریم نواز سے لاہور میں سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب شیخ آفتاب احمد ، ڈویژنل صدر راولپنڈی ملک ابرار احمد اور رکن قومی اسمبلی و ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملک سہیل خان کمڑیال نے خصوصی ملاقات کی اور انہیں پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران کامیابی پر مبارکباد پیش کی بعدازاں شیخ آفتاب احمد اور دیگر رہنمائوں نے مسلم لیگ ( ن ) پنجاب کے زیر اہتما م مہنگائی ، لاقانونیت اور لانگ مارچ کے ایجنڈے کے حوالہ سے اہم اجلاس جس کی صدارت مرکزی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) میں صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب رانا ثناء اللہ نے کی میں شرکت کی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور و تجاویز دی گئیں ۔ 

مزیدخبریں