بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری، مطالبات تسلیم نہ کئے تو کھڑی فصلیں جلادینگے: کاشتکار رہنماء

Feb 22, 2021

نئی دہلی(این این آئی +نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے، راجستھان میں کسانوں نے بڑے بڑے جلسے منعقد کئے، ہزاروں افراد نے شرکت کی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کاشتکاروں کی پنچائیت سے خطاب کرتے ہوئے کسان رہنما راکیش ٹیکیٹ نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو کھڑی فصلوں کو آگ لگا دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ 40 لاکھ ٹریکٹر پھر دہلی لے کر جائیں گے۔ مودی سرکار کی نیت سے زیادہ کاشتکاروں کے ارادے مضبوط ہیں۔لوگوں کا کہنا تھا کہ گندم کٹائی کے دوران بھی دھرنے جاری رہیں گے۔ واضح رہے بھارت میں کسانوں کا احتجاج گزشتہ برس اگست سے جاری ہے، کسان رہنماوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کسانوں کے معاشی حقوق چھین کر صنعتکاروں کو نوازنا چاہتی ہے۔

مزیدخبریں