اسلام آباد (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 1329 مریض رپورٹ جبکہ مزید 30 افراد انتقال کرگئے۔ مجموعی کیسز 5 لاکھ 71 ہزار 174 ہوگئے جبکہ اموات 12 ہزار 601 تک پہنچ گئیں۔ مزید 905 مریض صحتیاب، تعداد 5 لاکھ 34 ہزار107 ہوگئی۔ فعال کیسز کی مجموعی تعداد 24 ہزار 466 رہ گئے۔ صوبہ سندھ میں مزید 386 کیسز کا اضافہ، مزید 4مریضوں کا انتقال۔ صوبہ پنجاب میں 569 نئے کیسز، مزید 19مریض لقمہ اجل بنے۔ صوبہ خیبرپی کے میں مزید 170 متاثر، مزید 5 مریضوں کا انتقال ہوا۔بلوچستان میں 7 کیسز رپورٹ، اموات 199 پر برقرار ہیں۔ اسلام آباد میں مزید 120 کیسز، اموات 488 پر برقرار ہیں۔ آزاد کشمیر میں مزید 59 افراد متاثر، مزید 2 مریضوں کا انتقال ہوا۔ گلگت بلتستان میں کوئی نیا مریض آیا نہ اموات ہوئیں، اموات 102 پر برقرار ہیں۔ بھلوال سے نامہ نگار کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا کرونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی۔ خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ فیصل آباد میں کرونا کے مزید 3 مریض چل بسے، مرنیوالوں میں ایک کنفرم اور دو مشتبہ مریض شامل ہیں۔ دنیا بھر میں کرونا کیسز کی تعداد11 کروڑ 16 لاکھ 48 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ24 لاکھ 72 ہزار 298 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ دنیا میں کرونا کے 8 کروڑ68 لاکھ15 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور2 کروڑ23 لاکھ4 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔
کرونا اموات، کیسز میں کمی،مزید30 جاں بحق، ایم این اے محسن شاہنواز متاثر
Feb 22, 2021