خانیوال خبرنگار)عطائی کے غلط انجکشن کی وجہ سے نوجوان کا نچلا دھڑ مفلوج ہوگیا تفصیل کے مطابق وہاڑی کا رہائشی محمد رضوان کچاکھوہ میں ایک ہوٹل پر کام کرتا تھا اور محمد رضوان کو کام کرتے ہوئے بچھو نے کاٹ لیا محمد رضوان 24 دس آر کے رہائشی عطائی ڈاکٹر سے اپنا علاج کروانے گیا ڈاکٹر نے اس کو انجکشن لگا دیا جس کی وجہ سے محمد رضوان کا نچلا دھڑ مفلوج ہوگیا اور وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہو گیا محمد رضوان کے ورثاء نے ڈاکٹر کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے محکمہ صحت کے اعلی حکام نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔