کراچی (نیوزرپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان عالمی سندھ کے امیر مولانا جمیل اظہر وتھرا کی خصوصی دعوت پر مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی پاکستان کا نمائندہ وفد مرکزی چیئرمین علامہ طارق محمود یزدانی کی قیادت میں خیرپور، مورو، ٹنڈوآدم، اوباڑو، جیمس آباد، حیدرآباد اور کراچی میں اہم مقامات پر تبلیغی و اصلاحی دروس دے گا جبکہ علامہ طارق محمود یزدانی کا آخری پروگرام مرکز جامعہ الصدیق منور چورنگی گلستان جوہر میں ہوگا۔مولانا طارق محمود یزدانی مولانا جمیل اظہر وتھرا کی مسجدمیں 26 فروری 2021 خطبہ جمعۃ المبارک ارشاد فرمائیں گے- بعد ازاں صوبہ سندھ اور کراچی کی اہم مذہبی، تعلیمی اور کاروباری شخصیات مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی سندھ کی کابینہ میں شمولیت کا حتمی اعلان بھی کریں گی-جامعۃ الصدیق کے مرکزی ممبران سید آصف شاہ/سید عثمان/امانت علی/محمد فیاض اور عابد عبید اللہ بلوچ نے اہل اسلام اور فرزندان توحید کے شاہینوں سے دوست احباب کے ساتھ شرکت کی درخواست کی ہے۔
علامہ طارق محمود یزدانی کا وفد کے ہمراہ دورہ سندھ
Feb 22, 2021