فواد چودھری کا حلیم عادل شیخ کی فوری رہائی کا مطالبہ 

 وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے حلیم عادل شیخ کی فوری رہائی کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کیخلاف جھوٹے مقدمے اور غنڈوں سے تشدد قابل مذمت ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی سیاسی مقدمات میں گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پیپلز پارٹی کا جمہوریت کا بھاشن حلیم عادل کی باری تیل لینے چلا گیا، سیاسی مخالفوں کو جھوٹے مقدموں میں جیل ڈلوا کے اپنے غنڈوں سے تشدد کروانا انتہائی قابل مذمت ہے، حلیم عادل کو فی الفور رہا کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن