وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آپریشن ردالفساد کے 4سال مکمل ہونے پر مسلح افواج کی بے مثال کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیاہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے وطن کے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن ردالفسادکے باعث وطن عزیز میں امن قائم ہوا ہے-سکیورٹی فورسز کے افسروں اورجوانوں نے اپنی قیمتی جانیں دے کر امن کی آبیاری کی ہے-انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے- عوام کی بھرپور حمایت سے مسلح افواج آپریشن ردالفساد میں سرخرو رہی ہے- شہداء نے اپنی جانیں دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزا ئم کو ناکا م بنایا -انہوں نے کہاکہ قوم کو وطن پر قربان ہونے والے اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ ملک و قوم کے محفوظ کل کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں۔ قوم شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی-