کراچی(اسپورٹس رپورٹر) کرکٹر عابد علی نے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عابد علی نے اپنی رننگ کی ویڈیو شیئر کی ہے جس پر انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ہارٹ سرجری کے بعد دوبارہ مکمل رننگ شروع کر دی ہے۔کرکٹر عابد علی نے لکھا کہ صحت کی مکمل بحالی کی طرف بڑھ رہا ہوں جلد بیٹ میرے ہاتھ میں ہوگا اور ٹریننگ شروع کروں گا۔عابدعلی نے اپنے مداحوں کے لیے کہا کہ دعاں اور نیک خواہشات کے لئے سب کا شکرگزار ہوں۔
کوکرکٹر عابد علی نے دوبارہ رننگ شروع کر دی
Feb 22, 2022