پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری جلدہو گی: محمد میاں سومرو 

اسلام آباد( نامہ نگار)  وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کا عمل بھی جلد شروع کردیا جائے گا۔جبکہ نجکاری کے عمل کی سست روی کی بات درست نہیں ۔ اداروں کی نجکاری کا ٹائم فریم دیا جاتا ہے، اسی کے مطابق کارروائی کو آگے بڑھایا جاتا ہے۔وہ ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کے حوالے سے اسلام آباد میں تقریب میں گفتگو کر رہے تھے ۔جس میں بین الاقوامی ادارے آئی ایم ایس انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس خریدنے کے لیے سب سے زیادہ بولی 99.99 روپے فی شیئر بولی لگائی۔ ویوز سنگر پاکستان لمیٹڈ نے 26.25 روپے فی شیئر جبکہ پاکستان الیکٹرون لمیٹڈ نے سب سے کم 17.73 روپے فی شیئر بولی دی۔تقریب میں ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے 96.6 فیصد حصص بولی کے ذریعے فروخت کئے جانے تھے۔ ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس وزارت صنعت و پیداوار کا ذیلی ادارہ ہے اور بجلی کی اورتقسیم کار کمپنیوں کیلئے ٹرانسفارمرز تیار کرتا ہے۔ حکومت  نے 2019ء میں ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کی منظوری دی تھی۔واضح رہے کہ ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے ذمہ 50 کروڑ روپے کا قرض واجب الادا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...