رمضان عطیہ مہم ، ضرورت مندوں کو اشیا کی فراہمی : کارفور اور الخدمت فاؤنڈیشن کا معاہدہ 

لاہور(بزنس رپورٹر) رمضان کے مقدس مہینے میں ضرورت مند گھرانوں کو مدد فراہم کرنے کیلئے پاکستان میں ماجد الفطیم کی جانب سے فعال ادارے کارفور،  اور لوگوں کی فلاح کیلئے کام کرنے والی این جی او نے گزشتہ روز منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ایم او یو پر دستخط کی اس تقریب میںماجد الفطیم ریٹیل سے منسلک کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر عمر لودھی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر انجینئر احمد حماد رشیدنے بھی شرکت کی۔اس مہم کے ذریعے کارفوراور الخدمت فائونڈیشن مقدس مہینے میں حالیہ مشکل حالات سے متاثرہزاروں افراد کی مددکا باعث بنیںگے۔ یہ تعاون پاکستان بھر میں الخدمت فاؤنڈیشن کے پورے نیٹ ورک کوفراہم کیا جائے گا۔کارفور پاکستان اپنے ملک بھر میں موجود 10 اسٹورز پرصارفین کے لیے خصوصی رمضان آفرکے ساتھ ساتھ رمضان ایسنشل باکسز بھی متعارف کروائے گاجو کہ کارفور آؤٹ لیٹس سے الخدمت سے منسلک ہزاروں ضرورت مندوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ماجد الفطیم ریٹیل سے منسلک کارفور پاکستان کے کنٹری مینیجر عمر لودھی نے اس شراکت داری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس اہم عطیہ مہم کا حصہ بننا ہمارے لئے باعثِ اعزاز ہے جو کہ رحمت کے مہینے میں ہزاروں لوگوں کو ریلیف فراہم کرے گی۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ’’یہ خاص طور پر عوام الناس کو درپیش سخت حالات کے پیشِ نظر ایک اہم اقدام ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کے مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ ہمیں اس کاوش کا حصہ بننے پر فخر ہے جوماہِ رمضان میں کئی خاندانوں کی بہتر کفالت کا ذریعہ بنے گا۔‘‘اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر انجینئر احمد حماد رشید نے کہاکہ ’’پاکستان بھر میں اس طرح کی بڑی عطیہ مہم کی منصوبہ بندی کرنے کے لیے کوشش، عزم اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور ہم کارفورپاکستان کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوںنے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران اس کارخیر میںحصہ ڈالنے میں ہمارا ساتھ دیا۔ہم مشکلات کاشکار خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے اور ان کی زندگی میں خوشی واپس لانے کے لئے پْرعزم ہیں۔‘‘ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...