سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کے دورے میں ٹیم کے بھارتی اسپن بولنگ کوچ پاکستان نہیں آئیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان میں اسپیشلسٹ اسپن بولنگ کوچ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی اور بھارت سے تعلق رکھنے والے کوچ سری دھرن سری رام ٹیم کے ہمراہ پاکستان نہیں آئیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم اسپن بولنگ کوچ کے بغیر ہی پاکستان آئے گی اس سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ہ نیوزی لینڈ کے ڈینیل ویٹوری سے بات جیت جاری ہے تاہم وقت کی کمی کی وجہ سے ممکن نہیں کہ معاملات طے پا سکیں۔