اسلحہ کی عدم موجودگی ، نئی بننے والی متعدد جیلیں فعال نہ ہوسکیں 

لاہور (میاں علی افضل سے ) پنجاب میں نئی بننے والی جیلوں میں اسلحہ کی عدم موجودگی کیوجہ سے متعدد جیلوں کو فعال نہیں کیا جا سکا جبکہ کچھ جیلوں کو دوسری جیلوں سے اسلحہ لیکر فعال کر دیا گیا اسلحہ کی عدم موجودگی کے باوجود جیلوں کو فعال کرنا سکیورٹی رسک ہو گا حکام کی جانب سے منسٹری آف ڈیفنس کو اسلحہ کی خریداری کے لئے این او سی کی منظوری خط و کتابت کا سلسلہ جاری ہے نئی جیلوں کے فعال ہونے سے پنجاب کی باقی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ رکھے گئے قیدیوں کی تعداد میں کمی آئے گی محکمہ جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ 5جیلوں میں اسلحہ کی خریداری کے لئے منسٹری آف ڈیفنس نے منظوری دیدی ہے اور اسلحہ کی خریداری جاری ہے جبکہ  رہ جانیوالی جیلوں میں جلد منظوری کا امکان ہے جس کے بعد ان جیلوں کے لئے بھی اسلحہ کی خریداری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد ان جیلوں کو بھی فعال کیا جکا سکے گا پنجاب میں نئی بننے والی جیلوں میں سے پاک پتن ، اوکاڑہ ، لیہ ، بھکر کے لئے منسٹری آف ڈیفنس کی جانب سے منظوری کے بعد اسلحہ کی خریداری شروع کر دی گئی ہے  جبکہ نئی بننے والی میانوالی جیل اور لودھراں جیل کے لئے تاحال اسلحہ نہیں خریدا جا سکا اس حوالے سے محکمہ جیل خانہ جات کو منسٹری آف ڈیفنس کے این او سی کا انتظار ہے اور این او سی ملنے کے بعد ہی اسلحہ کی خریداری شروع کی جائے گی محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے دوسری جیلوں سے تھوڑا تھوڑا اسلحہ لیکر لودھراں جیل پہنچایا گیا اور اس جیل کو فعال کر دیا گیا اور باقاعدہ منظوری کے بعد اس جیل کے لئے نیا اسلحہ خریدا جائے گا جیل حکام کا کہنا ہے کہ نئی جیلوں کی تعمیر سے پنجاب بھر میں کی تمام جیلوں میں گنجائش کے مطابق قیدی رکھنے میں مدد ملے گی اورجیلوں میں ضرورت سے زیادہ قیدیوں کیوجہ سے پیدا ہونے والا سکیورٹی رسک بھی ختم ہو جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن