اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین کی اچھل کود صرف کرپشن کیسز سے بچنیکی خاطر ہے، سندھ کے ڈاکوئوں نے عوام کی فلاح کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی صبح و شام صرف وفاق پر ہرزہ سرائی میں گزرتی ہیں، روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ادوار کا گند صاف کرنے کا بیڑہ اٹھایا، خود ساختہ عوامی پارٹیوں کو بے نقاب کر کے علاقائی جماعتوں میں تبدیل کیا۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ لاڑکانہ کے عوام نے بھی پرچی چیئرمین کو مسترد کیا، وزیراعظم عمران خان کے خلاف 11 کرپٹ جماعتیں کرپشن بچانے کیلئے اکٹھی ہوئیں، عوام نے مکس اچار کو بری طرح مسترد کر دیا۔
پرچی چیئرمین کی اچھل کود صرف کرپشن بچانے کیلئے ہے: شہباز گل
Feb 22, 2022