اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات شوکت ترین کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پوگرام اور کامیاب جوان پروگرام کی سٹرئنگ کمیٹی کے الگ الگ اجلاس ہوئے ۔نیا ء پاکستان اتھارٹی کے اجلاس میںچیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی پیشرفت اور کامیابیوں سے آگاہ کیا اور معاشرے کے کم آمدنی والے طبقے خصوصاً سرکاری اور نجی تنخواہ دار طبقے کو گھر کی سہولیات فراہم کرنے کے حکومتی ایجنڈے پر عملدرآمد میں رکاوٹ بننے والی کچھ آپریشنل اور فعال رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہاؤسنگ سیکٹر حکومت کا ترجیحی شعبہ رہا ہے اور موجودہ حکومت کم اور متوسط آمدنی والے طبقوں کو سستی قیمتوں پر گھر فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو مزید ہدایت کی کہ آپریشنل ابہام کو ترجیحی بنیادوں ھل کیا جائے گا ،کامیاب جوان پروگرام کی سٹرئنگ کمیٹی کے اجلاس مینں کامیاب پروگرام پر عمل درآمد کے بارے میں پری ذینٹیشن دی گئی،پروگرام کی درکواستین ایس ایم ایس کے ذریعے وسول کی جا رہی ہیں ،2,5ارب کے قرضے جاری ہو چکے ہیں ،وزیر خزانہ اس کی تعریف کی ۔