لاہور (وقائع نگار) پنجاب بھر میں پولیس کانسٹیبل اور ڈرائیورز کی بھرتی کے لئے تعلیمی قابلیت کا ٹیسٹ تعلیم بورڈز لیں گے۔ اس سے ایس این جی ڈی اے نے صوبائی وزراء سے تجویز طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق قابلیت کا ٹیسٹ تعلیمی بورڈز کے تحت لینے کا فیصلہ بھرتی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ لیڈی و میل کانسٹیبل اور پولیس و دیگر ملازمین کی بھرتی کا ٹیسٹ متعلقہ ڈویژنز کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لیں گے۔ صوبائی وزراء 3 روز میں اپنی تجاویز ایس این جی ڈے اے کو بھجوانے کے پابند ہوں گے۔ جواب نہ دینے پر تجویز کو بغیر جواب منظور کرلیا جائے گا۔