اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات تک مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گا۔ اس دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و برفباری، ژالہ باری متوقع ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش وبرف باری کے پیش نظر صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز سمیت تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بر وقت اور پیشگی اقدامات کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق 21 فروی 2022 کو محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ موسم کی تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق مغربی ہواں کا سلسلہ پیر کی رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گا جوکہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و برفباری، ژالہ باری متوقع ہے جس کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز سمیت تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بر وقت اور پیشگی اقدامات کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان سے بچا یقینی بنایا جا سکے۔ پی ڈی ایم اے اور ڈی ڈی ایم اے کو تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایات تا کہ موسم کی وجہ سے راستے بلاک ہونے کی صورت میں بر وقت اقدامات کیئے جا سکیں۔ متعلقہ اداروں کو مسافروں اور سیاحوں کو موسم کی تازہ ترین صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھنے کے حوالے سے ہدایات دی گئی ہیں۔
ملک کے مغربی علاقوں میں جمعرات تک بارش وبرفباری جاری رہنے کا امکان
Feb 22, 2022