پیپلز پارٹی کمزور نہیں ہوئی‘ حکومت کی بنیادیں ہل گئیں: پرویز اشرف

Feb 22, 2022

لاہور (نیوز رپورٹر) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا لاہور کو سیاست کا گڑھ کہا جاتا ہے، پیپلز پارٹی کی پیدائش اسی شہر سے ہوئی ہے،لانگ مارچ کے پیچھے بہت بڑا سیاسی عمل ہے۔ یہ میک اور بریک ہے،کوئی عام جلسہ جلوس نہیں۔وہ گزشتہ روز لاہور میں پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل کی طرف سے بے نظیر پارک میں لاہور ایگزیکٹو کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اسلم گل، ثمینہ خالد گھرکی، اسرار بٹ اور دیگر  نے بھی خطاب کیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پی پی کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت لوگوں کو باور کروانے کی کوشش کی گئی ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کمزور ہوگئی ہے،ورکرز کے ہوتے ہوئے کیس کمزور ہوسکتی ہے پیپلز پارٹی میرا دل نہی مانتا،این اے 133 میں جو ہوا کیسے مان لوں پیپلز پارٹی کمزور ہے، پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو کال دی ہے، لیکن ہم کہاں تھے اس بحث میں، بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے لیے یہ اقدام کیا ہے کہ میں اکیلا نکلوں گا، اگر ہم نے یہ فیصلہ نہ کیا ہوتا تو آج کس کی بات ہوتی۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت کی بنیادیں ہل گئیں ہیں میرا تجربہ ہے جب خلق خدا نکل پڑتی ہے اس وقت حکومت پر گرفت ختم ہوجاتی ہے۔ اسلم گل نے کہا کہ ضیاالحق،مشرف یا کسی اور کا دور ہو پیپلزپارٹی نے تمام ادوار میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ اس نام نہاد حکومت نے کشمیر کا سودا کردیا اور آج کشمیر انڈیا کا حصہ ہے، بلاول بھٹو و آصف زرداری کشمیر ازاد کروائیں گے۔  ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ چھ مارچ کیلئے عوام کو تیار اور آگاہی دینا ہوگی ،ہم نے پسے ہوئے طبقے کا ساتھ دینا ہوگا کیونکہ وہ مشکل میں ہیں، اسرار بٹ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں جب بلاول آئے تو بے نظیر بھٹو کی طرح استقبال کریں، لانگ مارچ کی ضرورت اس لئے محسوس ہوئی کہ ملک کا ہر طبقہ مہنگائی میں پس چکا ہے، اگر ہم مہنگائی پر باہر نہ نکلے تو قوم ہمیں معاف نہیں کرے گی، ہم نے مل کر سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنا ہے۔

مزیدخبریں