سوئس سفیر کی ملاقات، پاکستان میں ہائیڈل منصوبوں پر کام کے بے شمار مواقع ، پرویزالٰہی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے سوئٹزر لینڈ کے سفیر بینڈکٹ ڈی سرجیٹ نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں معاشی، تجارتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور دونوں ممالک کے درمیان سیاحت اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان میں ہائیڈل پاور پراجیکٹس پر کام کرنے کے بے شمار مواقع میسر ہیں، ملک میں پانی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور نیشنل گرڈ میں ہائیڈل بجلی کے تناسب کو بڑھانے کیلئے پانی اور پن بجلی کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لوکل باڈیز پر الیکشن کی قانون سازی میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کو آن بورڈ لیا ہے۔سوئس سفیربینڈکٹ ڈی سرجیٹ نے کہا کہ پاکستان بڑا خوبصورت ملک ہے، یہاں پر تعیناتی میرے کیریئر کا ایک خوشگوار تجربہ ہے۔ سوئس سفیر نے پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان کا دورہ بھی کیا۔ ملاقات میں سیکرٹری کوآرڈی نیشن پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر، ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک، ڈپٹی ہیڈ آف مشن سوئٹزر لینڈ البرٹو گروف اور اسامہ قیصر خان بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن