اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات دوسرے مرحلے کے لئے الیکشن کمیشن کی فیڈرل الیکشن اکیڈمی میں لیڈ ٹرینرز کی 3 روزہ ٹریننگ کا آغازہو گیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق افتتاحی تقر یب میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے خطاب میں ٹریننگ کر نے والے افسران کو دوسرے مرحلے کے لئے پولنگ سٹاف کی جامع ٹریننگ کرانے پر زور دیا۔افتتاحی تقریب میں سپیشل سیکرٹری ظفر اقبال اور دیگر افسران نے شرکت کی۔لیڈ ٹرینرز 219 ماسٹر ٹرینرز کو ٹریننگ دیں گے جو دوسرے مرحلے کے 18 اضلاع تمام پولنگ سٹاف بشمول پریذائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور پولنگ افسران کو اپنے اپنے اضلاع میں مرحلہ وار ٹریننگ دیں گے۔مجموعی طور پر دوسرے مرحلے کے لئے 75191 پولنگ عملہ بشمول مرد و خواتین ٹریننگ تربیت دی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے ان تمام ٹریننگز کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لیں ھیں اور تربیتی مواد بھی شائع کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ پہلے ہی مکمل ہو چکیں ہیں۔
خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، لیڈ ٹرینرز کی 3 روزہ ٹریننگ کا آغاز
Feb 22, 2022