کرونا ، 31 اموات ، انڈور اجتماعات ، ٹرانسپورٹ ، ریلوے میں تعداد بڑھانے کی اجازت 

Feb 22, 2022

اسلام آباد، ڈھاکہ(خبر نگار، اے پی پی)این سی او سی کے جائزہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق این سی او سی نے10 فیصد سے کم کروناوالے شہروں میں پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ا ین سی او سی نے پابندیوں میں نرمی کا  نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ انڈور اجتماعات میں شرکاء کی تعداد 300 سے بڑھا کر 500 تک کرنے کی اجازت دیدی گئی آوٹ ڈور تقریبات اور اجتماعات کی اجازت ہوگی، این سی او سی  اعلامیہ میں کہا گیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی گنجائش  70 فیصد سے بڑھا کر 80 فیصد کر دی گئی، دوران سفر بیوریج کی تقسیم پر 28 فروری تک پابندی برقرار رہے گی، این سی او سی اعلامیہ کے مطابق ریلوے میں دوران سفر مسافروں کی گنجائش 80 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کر دی گئی،تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت مکمل طور پر کھولنے کی اجازت دیدی گئی حیدر آباد میں بھی کرونا پابندیاں اٹھا دی گئی ، این سی او سی کے مطابق گلگت ،مردان ،مظفرہ آباد کے علاوہ ملک بھر میں کورونا پابندیاں نرم کر دی گئی۔این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریض زندگی کی بازی ہار گئے کرونا وائرس کے مزید 1 ہزار 360 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 1 ہزار 15 مریض اس سے شفایاب ہو گئے پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 40 کرونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید 41 ہزار 597 ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 61 لاکھ 36 ہزار 422 کرونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔بنگلہ دیش نے کرونا پابندیوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیاہے تاہم فیس ماسک   پہننا ضروری ہو گا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق کابینہ کے سیکرٹری خندکر انوار الاسلام نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔19 سے متعلق موجودہ پابندیاں آج سے  ختم ہو جائیں گی ، اور اس کے بعد مزید کوئی پابندیاں نافذ نہیں کی جائیں گی ، تاہم انڈور اور آئوٹ ڈور تقریبات میں شرکت کے لیے فیس ماسک کی شرط برقرار رہے گی۔

مزیدخبریں