اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹیو جج محمد بشیر کی عدالت نے سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن، اکائونٹ آفیسر وکاش اور آڈٹ آفیسر دھرم ویر کے جسمانی ریمارنڈ میں مزید سات روزہ توسیع کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب حکام نے گرفتار دونوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیااور ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی،عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتیہوئیملزمان کو 28 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔