اسلام آباد(خبر نگار)ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کیلئے بولی/نیلامی کی تقریب گذشتہ روز منعقد ہوئی تقریب میں وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومروچیئرمین پرائیویٹائزیشن کمیشن سلیم احمد ،سیکرٹری نجکاری سمیت اعلی افسران نے شرکت کی بڈنگ کے ذریعے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے 96.6فیصد حصص کی فروخت ہوئی اوپن بولی میں تین مختلف پارٹیوں نے حصہ لیاسب سے زیادہ بولی آئی ایم ایس انجینئرنگ لمیٹڈ نے دی آئی ایم ایس 99.99پیسے فی شیئر بولی دے کر کامیاب قرار پائی بولی کے دیگر حصہ داروں میں ویوز سنگر اور پی ای ایل شامل تھے پی ایی ایل نے 17.731اور ویو سنگر پرائویٹ نے 26.250فی شیئر بولی دی ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کیلئے 6 پارٹیوں نے پری کوالیفائیڈ مرحلے تک رسائی حاصل کی جن میں سے تین پارٹیوں نے بیعانہ جمع کروا کر بولی میں حصہ لیاوفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرونے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اداروں کی بروقت نجکاری کا دارومدار دوسرے اداروں اور وزارتوں پر ہے کئی اداروں کے بورڈز آف ڈائریکٹرز اب مکمل ہوئے ہیں بہت سارے اداروں کی پرائیوآٹائزیشن میں کافی آگے آ چکے ہیں ۔