کابل (اے پی پی)افغانستان میں150 افغان شہریوں کو فوجی تربیت کے بعد فوج میں بھرتی کر لیا گیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے کہا ہے کہ2 ماہ کی فوجی تربیت کے دوران مذکورہ افراد کو ضروری ہتھیاروں کے استعمال اور آپریشن کے دوران لوگوں کے ساتھ برتاو کرنے کا طریقہ سیکھایا گیا ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ مستقبل میں افغانستان کے پاس 1 لاکھ 50 ہزار اہلکاروں پر مشتمل مضبوط فوج ہو گی۔
افغانستان میں 150 شہریوں کو تربیت کے بعد فوج میں بھرتی کر لیا :عنایت اللہ خوارزمی
Feb 22, 2022