نائیجیریا  : کاراور بس میں تصادم9 افراد ہلاک ، 8 زخمی


ابوجا(اے پی پی):نائیجیریا کی وسطی ریاست کوارا  میں کار اور مسافر بس  میں  تصادم  سے 9 افراد ہلاک  اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے مقامی  فیڈرل روڈ سیفٹی کور کے سیکٹر کمانڈر جوناتھن اووادے  کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز  اوگبوموسو ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب  ایئرپورٹ سے باہر آنے والی ایک تیز رفتارکار سڑک پار  کرتے ہوئے مسافر بس سے ٹکرا گئی جس سے  9 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے نعشوں اور زخمیوں کوقریبی ہسپتال منتقل کر دیاہے ۔

ای پیپر دی نیشن