لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب قرآن بورڈ نے تشکیل نو کے بعد اہم فیصلوںکا اعلان کیا ہے۔ عدالت عالیہ لاہور کے حکم کی روشنی میں پنجاب قرآن بورڈ صوبہ بھر میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کے سلسلہ میں مستند معیاری اْردو ترجمہ قرآن ایک سال میں تیار کرے گا، تمام ممبران پر مشتمل خصوصی کمیٹی کے سربراہ چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ ہوں گے۔ وفاقی و صوبائی حکمرانوں کی طرف سے متن قرآن کے مستند نسخہ کیلئے نظر ثانی کمیٹی قاری احمد میاں تھانوی کی سربراہی میں کام کرکے ایک ماہ میں سفارشات تیار کرے گی اور یہی مستند نسخہ انٹرنیٹ اور سو شل میڈیا پر اپ لوڈ ہو سکے گا۔پنجاب ٹیکسٹ بْک بورڈ صرف رجسٹرڈ ناشران سے ہی قرآن مجید کی طباعت کروائے گا۔بورڈ کے فیصلے کے مطابق قرآن مجید کی طباعت و اشاعت کی نگرانی اور چیکنگ ڈاکٹر عبدالغفور راشد کی سربراہی میں کمیٹی کے ذمے ہوگی ۔
پنجاب قرآن بورڈ ایک سال میں مستند ترجمہ تیار کریگا
Feb 22, 2022