وفاقی وزیر ریلوے سے مصر کے سفیر کی قیادت میں  وفد کی ملاقات 


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی سے مصر کے سفیر طارق محمد حسین دہروگ کی قیادت میں ایک اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ریلوے کے مختلف شعبوں میں تعاون اور ریلوے لائنوں کیلئے موزوں مقامات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کی ریلوے کے لیے بہتری کی نوید ثابت ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن