کراچی : سٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے تھانوں میں انٹیلی جنس نیٹ ورکنگ کی جائے: امین الحق 


اسلام آباد(اے پی پی)انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر سید امین الحق نے کراچی میں بدامنی اور سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے لائحہ عمل  پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی پولیس افسران کی تعیناتی،تھانوں میں انٹیلیجنس نیٹ ورکنگ اور محلہ کمیٹیوں کی تشکیل فی الفور کی جائے۔تھانے کی حدود میں وارداتوں کا گراف بڑھے اس افسر کو معطل نہیں نوکری سے برخاست کیا جائے۔ انٹیلیجنس نیٹ ورک سپیشل برانچ پولیس کو فعال اور محلہ کمیٹیوں کی تشکیل سے موثر نیٹ ورک بن سکتا۔ تھانوں میں انٹیلی جنس نیٹ ورکنگ قائم کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن