فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مختلف مقامات پر گھریلو جھگڑوں اور معاشی بدحالی کے شکار 2 افراد نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ فتح پور ضلع لیہ سے ناراض بیوی کو منانے کے لئے ستیانہ روڈ الٰہی آباد میں آنے والے 25سالہ نوجوان ذیشان عرف شانی نے بیوی کو منانے میں ناکامی کے بعد سسرال میں ہی زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔ تھانہ صدر پولیس نے تفتیش کے بعد نعش ورثا کے سپرد کردی۔ معاشی بدحالی اور گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ شاہ کوٹ کے رہائشی 28سالہ ابرار حسین نے بھی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔