اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)نوجوان شاعر،صحافی اوردوپوٹھوہاری کتابوں کے مرتب فیصل عرفان کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔نادرا نے اپنے ڈیٹا بیس میں ’’ پوٹھوہاری ‘‘ کو بطورزبان شامل کرلیا۔نادراڈیٹابیس میں پوٹھوہاری کاکوڈ نمبر36ہے۔فیصل عرفان گذشتہ کچھ عرصے سے قومی اخبارات اورسوشل میڈیا کے ذریعے پوٹھوہاری کے اندراج کے لیے تحریک چلائے ہوئے تھے۔جس پر نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادراطارق ملک نے پوٹھوہاری کے بطورزبان اندراج کے لیے احکامات جاری کیے۔دنیا بھر میں مقیم پوٹھوہاری کمیونٹی،ادبی،سیاسی اورسماجی شخصیات نے چیئرمین نادرا طارق ملک سے اظہار تشکر اورنوجوان شاعروصحافی فیصل عرفان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔
نادرا نے اپنے ڈیٹا بیس مں ’’ پوٹھوہاری ‘‘ کو بطورزبان شامل کرلیا
Feb 22, 2022