انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت پر پابندیاں لگوائیں: قمر الزماں بابر 

لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت پر پابندیاں لگوانے کیلئے آواز اٹھائیں۔ بھارت میں انسانی حقوق کی سب سے زیادہ پامالی ہو رہی ہے ہر اقلیت بھارت میں غیر محفوظ ہے۔ انسانی حقوق اور مذہبی اقدار کو کچلا جا رہا ہے۔ بھارت امن اور انسانیت کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ حجاب کے مسئلہ پر جس طرح مسلمانوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں ان سے واضح ہے کہ مسلمانوں کو ذ  ہنی اذیت دینا ہندو توا کا اولین مقصد ہے۔ بھارتی مظالم کو روکنا اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کا فرض ہے پاکستان نے ہر فورم پر مظلوموں کیلئے آواز اٹھائی ہے۔ پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرنیوالا ملک ہے جبکہ بھارت مسلسل عالمی قوانین کو پامال کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن