آسٹر یلیا کا دورہ کرنا  پاکستان میں کر کٹ کی حقیقی معنوں میں مکلمل بحالی ہے، فواد احمد

Feb 22, 2022

 لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ 7 کی ٹیم لاہور قلندرز میں راشد خان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونیوالے پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا کافی خوش آئند ہے، فل اسٹرینتھ آسٹریلین ٹیم کی پاکستان آمد پر رضامندی ظاہر کرنا پاکستان میں کرکٹ کی حقیقی معنوں میں مکمل بحالی ہے۔ایک انٹرویومیں آسٹریلیا کی جانب سے تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے 40 سالہ لیگ اسپنر نے کہا کہ بگ بیش کے دوران آسٹریلوی کرکٹرز ان سے پاکستان کی سکیورٹی اور کنڈیشنز کے بارے میں پوچھا کرتے تھے اور ان کی ہر بار یہ ہی کوشش ہوتی کہ وہ ان کو مکمل مطمئن کریں، خاص طور پر سکیورٹی کے حوالے سے سوالات پر ان کو تسلی بخش جواب دیا جاسکے۔فواد احمد نے کہا کہ انہوں نے آسٹریلین پلیئرز کو یہی کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی ایسی ہی ہوگی جیسے کسی اور ملک میں ہوتی ہے بلکہ دیگر ملکوں سے زیادہ سخت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ کرکٹرز سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی فل اسٹرینتھ ٹیم کا پاکستان کا دورہ کرنا نہ صرف پاکستان کرکٹ بلکہ پوری دنیا کی کرکٹ کیلئے ضروری ہے، اس سیریز میں دو سخت ٹیموں کے درمیان مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، اچھی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی تو اس سے پاکستان کی کرکٹ بھی بہتر ہوگی اور پاکستان کی کرکٹ بہتر ہوگی تو اس سے دنیائے کرکٹ کو بھی فائدہ ہوگا۔فواد احمد نے کہا کہ آج کل کی دنیا میں کسی سے کوئی بات چھپی نہیں رہ سکتی، اگر کوئی واقعہ ہوتا ہے تو پلیئرز کے ذہن میں سوالات ہونا فطری بات ہے، پاکستان کیلئے ضروری ہے کہ وہ آسٹریلین ٹیم کا یہاں قیام اطمینان بخش بنائے،سکیورٹی کے ساتھ ساتھ ایسے انتظامات بھی کریں جس سے آسٹریلین پلیئرز یہاں کے ماحول میں ریلیکس رہ سکیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میری نظر میں یہ کافی اچھی سیریز ہوگی۔

مزیدخبریں