نیوزی لینڈ اور بھارت ویمنز کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

Feb 22, 2022

لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل میچ (آج) کوئنز ٹائون میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو بھارتی ویمنز ٹیم کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں 3-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے62رنز، دوسرے میچ میں 3وکٹوں اور تیسرے میچ میں بھی 3وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے 22فروری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 24فروری کو کھیلا جائے گا، تمام میچز جان ڈیوس اوول، کوئنز ٹائون میں کھیلے جائیں گے۔

مزیدخبریں