جھبراں (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل خان جہانزیب خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ہر طبقے کیلئے مشکلات کھڑی کررکھی ہیں کبھی بجلی تو کبھی گیس و گھی آئل چینی آٹا اور اب پھر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عوام کی محرومیوں میں اضافہ کیا جارہا ہے حکمرانوں کے ظالمانہ اقدامات نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کررکھی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، مہنگائی میں اضافے کا اثر تمام طبقات پر پڑا ہے مگر سب سے زیادہ متاثر عام طبقہ ہوا ہے۔