ضلع گوجرانوالہ کی آبادی 55لاکھ،سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے630 بیڈز

Feb 22, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ضلع کی آبادی 55لاکھ ،  سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے صرف630 بیڈز،سہولیات کاشدید فقدان ایک بیڈ8ہزارسے زائد افرادکے لیے، عوام شدید پریشان۔ بتایاگیاہے ضلع بھرکی آبادی 55لاکھ ہے جس میں شہرمیں25لاکھ جبکہ تحصیل وزیرآباد،کامونکی اور نوشہرہ ورکاں میں 30لاکھ افراد زندگی بسرکررہے ہیں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں 450بیڈز ہیں جبکہ تینوں تحصیل ہیڈکواٹرز میں 66سرسٹھ بیڈزہیں پورے ضلع میں 14لاکھ بچوں کیلئے صرف 50بیڈز ہیں جو صرف ڈی ایچ کیو میں ہیں مریضوں کی مشکلات جوں کی توں کی ہیں اس سے قبل جب حکومتی نمائندوں سے بات کی جاتی تو وہ گوندلانوالہ میں میڈیکل کالج سے متصل ہسپتال جو کہ 510کا بیڈزکا بن رہاتھااس کی تعمیرمکمل ہونے کے انتظارکو کہہ دیتے تھے ایک بیڈ 8ہزارسات سو 70مریضوں کے حصہ آتاہے اس وجہ سے مریضوں کو بیڈزنہیں ملتے اور سہولیات کا شدید فقدان ہے ،گوندلانوالہ ہسپتال بھی فنڈذعدم دستیابی کے باعث روک دیاگیاہے۔ شہریوں نے وزیراعلی اور وزیرصحت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں