حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) رُکن قومی اسمبلی چودھری شوکت علی بھٹی نے کہا ہے ہمارا دور تعمیر وترقی کے اعتبار سے مثالی دور ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے حافظ آباد کی تعمیرو ترقی کیلئے 30۔ارب روپے کا جو تاریخ ساز ترقیاتی پیکج دیا ہے ماضی میں کسی حکومت نے حافظ آباد کے لیے اتنا بڑا پیکج نہیں دیا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار مدہریانوالہ بائی پاس تا لکھیا سڑک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔تقریب سے چودھری سکندر نواز بھٹی ،ضمیر الحسن بھٹی ، چودھری مبشر عزیز گجر ایڈووکیٹ ، چودھری نعمان عزیز گجر سمیت دیگر رہنمانے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ایم این اے چودھری شوکت علی بھٹی کا کہنا تھا کہ مدہر یانوالہ بائی پاس سے لکھیا اور کوٹ سرور تا چوکی سکھیکی تک تقریبا 15کلو میٹر سڑک کی تعمیر کی اس منصوبہ پر 72کروڑ روپے لاگت آئے گئی۔انشاء اللہ 30ارب روپے کے اس بڑے ترقیاتی پیکج کی تکمیل سے حافظ آباد کیلئے نیا ڈی ایچ کیو ہسپتال تعمیر کیا جائیگا۔ یونیورسٹی آف حافظ آباد اور حافظ آباد سے گوجرانوالہ سڑک کے بڑے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔
ہمارا دور تعمیر وترقی کے اعتبار سے مثالی ہو گا: شوکت بھٹی
Feb 22, 2022