گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)چیئرمین وزیراعلیٰ شکائت سیل خالد عزیز لون نے کہا کہ فن پہلوانی میں گوجرانوالہ کے جوانوں نے ہمیشہ عالمی سطح پر اپنے شہر کا نام روشن کیا ہے صحتمندانہ سرگرمیوں میں حصہ لے کر ہی نوجوان جرائم پیشہ اور نشہ آورسرگرمیوں کو شکست دے سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے باڈی بلڈنگ مقابلہ2022 میں مسٹر جونیئر کا مقابلہ جیتنے والے ابوبکرلون سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہد ممتاز لون ،شاہد غفاری اور دیگر بھی موجود تھے خالد عزیز لون نے کہا کہ باڈی بلڈنگ ،ریسلنگ ،کشتی اور دیگر کھیلوں میں گوجرانوالہ نے ہمیشہ کامیابی حاصل کی ہے فن پہلوانی کو اجاگر کیا ہے تن سازی کے مقابلہ جات میں گوجرانوالہ کے نوجوانوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے تاریخی اقدام اٹھائے ہیں ۔