ملتان (سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان جج نے اڑھائی سالہ بچے کے اغواء کیس میں ملوث معروف اسٹیج اداکارہ ڈاکٹر آئمہ خان کی معالج کے نواسے ملزم راول کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے کڑی جمنداں سے اڑھائی سالہ نقیب اللہ کے اغواء کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اغواء میں معروف اسٹیج اداکارہ ڈاکٹر آئمہ خان کا نام بھی شامل ہے، اغواء کے مقدمہ میں چار ملزمان آئمہ خان، مدثر ، مظفر اور راول شامل ہیں۔