جام پور ، 4 متولین کا 3 کروڑ قصاص ، گوپانگ اور کھوسہ برادری میں صلح 

کوٹلہ مغلاں، جام پور( نمائندہ نوائے وقت  نامہ نگار )  تھانہ سٹی راجن پور کے گوپانگ اورکھوسہ اقوام کے چار افراد کے مقدمہ قتل کے فیصلہ کی صلح کے لیے پنچایتی اکٹھ۔ تین کروڑ دیت مقرر۔ بیس لاکھ معاف جبکہ دو کروڑ  اسی لاکھ روپے دسمبر میں گوپانگ اقوام کو اداء کرنا ہو گی۔ تفصیل کے مطابق غیرت کے نام پرپر آج سے پانچ سال قبل ہونے والی گوپانگ اور کھوسہ اقوام کے درمیان ہونے والی جنگ کا خاتمہ ہو گیا۔ پانچ سال قبل کھوسہ اقوام نے غیرت کے نام پر گوپانگ اقوام کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے تھانہ فاضل  پو رمیں کھوسہ اقوام کے تین افراد کے خلاف مقدمہ قتل درج کرکے مرید حسین کو گرفتار کرلیا۔ عدالت نے مرید حسین گوپانگ کے نوجوان کو قتل کرنے پر موت سزا کا  حکم سنا رکھا تھا کہ  دس اکتوبر دوہزا ر انیس کو گوپانگ اقوام نے اپنے مقتول کا بدلہ لینے کے لیے کھوسہ اقوام کے تین جوانوان نذر حسین۔ شوکت علی۔ محبوب اقوام کھوسہ کو اس وقت قتل کر دیا جب وہ عدالت میں پیشی کے  لیے راجن پور جاررہے تھے۔ مقتول جونہی جام پور سے راجن پور گریڈ اسٹیشن کے نزدیک بس سے اتر کرکے رکشہ میں سوار ہو کرکے شہر جارہے تھے۔ کہ ملزمان نے گھات لگائے ہوئے تھے اندھا دھند فائرنگ کے تینوں کو قتل کرنے کے علاوہ غلام یاسین کومضروب کر دیا۔ پولیس تھانہ سٹی راجن پور نے عبدالرحمان کھوسہ کی مدعیت ملزمان قیصر۔ کرم حسین۔ آصف۔ راشد۔ لیاقت۔ عباس۔ شاہنواز وغیر ہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے قیصر۔ اکرم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ دنوں ملزمان نے عبوری ضمانت کرالی۔ قتل کی صلح کیلئے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیرعلی گورچانی کے والد پرویز گورچانی۔ سابق ممبر ضلع کونسل مرزا محبوب سکندرمغل کی سربراہی میں پنچایتی اکٹھ ہو ا جس میں یوسف دریشک۔ جمیل خان دریشک۔ جمیل بزدار۔مریدحسین بکھر۔ ربنواز خان۔ مرزا شفقت اللہ مغل۔ مرزا طارق ضیائ￿ó فضل حسین شاہ۔ حسین تبسم۔ مرز افرحان۔ فارق گوپانگ۔ سلیم قریشی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ مدعی پارٹی کی طرف سے صابرحسین بھانی۔ شبیر چتر فقر۔ جبکہ ملزم پارٹی کی طرف سے پرویز گورچانی۔ مرزا محبوب سکندر خان ودیگر ثالث مقرر ہو ئے۔ ثالثین کے فیصلہ کے مطابق تین کروڑروپے دیت مقرر کی گئی۔ ملزمان پارٹی کی طرف معاف مانگنے پر بیس لاکھ معاف کیا گیا۔ 17لاکھ روپے نقد ادائیگی کی گئی جبکہ دو کروڑ ترسٹھ لاکھ روپے کی رقم بیس دسمبر تک اداکرنا لازمی ہو گی۔  گوپانگ اقوام کھوسہ اقوام کے مرید حسین ملزم جوکہ موت سزا ہو چکا ہے کیس  کے بیان اسی ماہ کے اندر دینا ہونگے۔ یوں دونوں اقوام کے درمیان اہل علاقہ نے صلح کو نیک شگون قرا ر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن