پاکستانیوں کی آواز دبانا غیرجمہوری عمل ہے: رانا تنویر حسین

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے احتساب کا وقت قریب ہے کوئی بھی متنازعہ آرڈیننس ان کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتا تمام اپوزیشن جماعتوں اور میڈیا نے حکومت کا الیکشن ایکٹ اور پیکا قانون میں ترامیم کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے مسلم لیگ (ن) الیکشن ایکٹ اور پیکا قانون میں ترامیم لاکر عوام سیاسی مخالفین اور میڈیا کی آواز کو دبانے کی حکومتی سازش کی بھرپور مخالفت کرتی ہے حکومت کو اپنی نااہلی و نالائقی واضح نظر آرہی ہے اس لئے اب ذاتی مفادات کیلئے صدارتی آرڈیننس کے پیچھے چھپ رہی ہے حکومت کو غیر قانونی اقدامات کے ذریعے الیکشن چوری نہیں کرنے دینگے۔ پیکا قانون کے تحت پاکستانیوں کی آواز دبانا غیرجمہوری عمل اور عام شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں اپنی رہائش گاہ پر لیگی ارکان اسمبلی پیر اشرف رسول، چودھری محموالحق،میاں عبدالرؤف،سابق چیئر مین ضلع کونسل رانا احمد عتیق انور،سابق ایم پی اے رانا محمد ارشد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر دی نیشن