پیپلز پارٹی کے مارچ سے قبل ہی حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہے: صغیر بٹ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا گوجرانوالہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا ،ہزاروں کی تعداد میں کارکن ان کے ساتھ گوجرانوالہ سے مارچ میں شریک ہونگے ۔پیپلز پارٹی کے مارچ سے قبل ہی حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہے ،پیکا قانون کو مسترد کرتے ہیں ۔،فیک نیوز پر پانچ سال کی سزا سے قبل سلیکٹیڈ کو سزا ہونی چاہیے جس نے ساڑھے تین سال عوام سے جھوٹ بولا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سٹی سیکرٹری اطلاعات محمد صغیر بٹ اور ملک ذوالفقار بھٹو صدر ٹریڈرز ونگ گوجرانوالہ نے عوامی رابطہ مہم کو جاری رکھتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی کی تنظیموں سے ملاقاتیں کی جس کے سلسلے میں گوجرانوالہ ایپکا کے عہدیداران سے خصوصی ملاقات کی۔جس میں چوہدری طاہر محمود بھٹی سینئر نائب صدر پنجاب ایپکا ، ڈویژنل صدر ایپکا گوجرانوالہ، مولوی محمد عارف جنرل سیکرٹری ایپکا گوجرانوالہ، وسیم اختر کمبوہ صدر لیبارٹری ایسوسی ایشن پنجاب، ملک منیر احمد سینئر نائب صدر ایپکا گوجرانوالہ،  انعام بٹ نائب صدر ایپکا گوجرانوالہ، امانت علی فنانس سیکرٹری ایپکا بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن