طاہرالقادری کا قرآنی انسائیکلوپیڈیا ہزاروں کتب خدمت دین کا ثبوت : مقررین

 ملتان (سپیشل رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر صوبائی اسمبلی بابو نفیس انصاری‘ متحدہ میلاد کونسل کے چیئرمین خواجہ شفیق اللہ صدیقی البدری‘ مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر رکن الدین حامدی‘ مرکزی چیئرمین تحریک صوبہ ملتان راؤ عبدالقیوم شاہین‘ شیعہ علماء کونسل کے ترجمان بشارت عباس قریشی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری خداداد صلاحیتوں کے مالک ایک عظیم مصلح،مدبر،محدث،مفسر اور مفکر ہیں۔وہ مسلم امہ کے عظیم رہنما اورعالمی سفیرامن ہیں۔ان کا مرتب کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا اوردیگر ایک ہزار سے زائد تصانیف دور حاضر میں ایک عظیم علمی کارنامہ ہیں جس کی مثال گزشتہ صدیوں میں بھی نہیں ملتی۔پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما راؤ عارف رضوی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے عالمی سطح پر امن اور محبت کے پیغام کو عام کیا ہے،اس حوالے سے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔آج دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں نظرآنے والے اسلامک سنٹرز اور تعلیمی ادارے ڈاکٹر طاہرالقادری کے وژن اور بھر پور جدوجہد کا عملی ثبوت ہیں۔ڈاکٹرطاہرالقادری نے دہشت گردی کے خلاف تاریخ ساز فتویٰ دے کر دنیا بھر میں اسلام کے حقیقی تصور کو واضح کیا۔تقریب کے آخر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور انکی صحتیابی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔تقریب میںراؤ عارف رضوی،سجاد نقشبندی،رکن الدین حامدی،پیر افضل فرید چشتی،حکیم پیر ذیشان سیفی،پیر مظہر صدیق چشتی،پیر شفقت طلال تاشفین،عبدالوہاب قریشی،حاجی خلیل جاویدانصاری،قاری توفیق حامدی،قاری غلام جیلانی نقشبندی،ضیاء  انصاری،رانا عابد نواز،غلام حسین فریدی،سفیان مصطفوی،عثمان سجاد،عبدالحمید بدری،شاہد ہاشمی،سید حسنین شاہ،راؤ محمداکرم،راؤ حماد مصطفیٰ،عطاء الرحمن سیفی اور ددیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...