لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر شعبہ پنجابی کے زیراہتمام ’’ماں بولی دیھاڑ‘‘ ریلی کا انعقادہوا۔ ریلی کا مقصد ماں بولی کی اہمیت اجاگر کرنا، پنجابی زبان کی ترویج و ترقی اور پنجابی کو پرائمری لیول کا حصہ بنانے کا مطالبہ کرنا تھا۔ ریلی کی قیادت پرنسپل انٹرمیڈیٹ کالج ڈاکٹر راحت اجمل اور صدر شعبہ پنجابی ڈاکٹر مجاہدہ بٹ نے کی۔ہیڈزآف ڈیپارٹمنٹس،ڈاکٹر ثمینہ بتول،ڈاکٹر حنا خان،ڈاکٹر عائشہ رحمان، ڈاکٹر صائمہ بتول،ڈاکٹر مریم سرفراز، ڈاکٹرالماس طاہرہ، ڈاکٹر سونیا ، انیلہ سرور اور فیکلٹی ممبران سمیت طالبات نے شرکت کی۔ ریلی میں طالبات نے مختلف بینر اور پوسٹر اٹھا کے ماں بولی سے اپنی محبت اور چاہت کا اظہار کیا۔ طالبات نے پنجابی زبان میں نعرے لگا کر اپنی ماں بولی سے اپنائیت ظاہر کی۔ ریلی کا آغاز سوشل سائنس بلاک سے کیا گیا اور اختتام وائس چانسلر بلڈنگ کے آگے ہوا۔پرنسپل انٹرمیڈیٹ کالج ڈاکٹر راحت اجمل نے کہا کہ دنیا کا ہر مہذب معاشرہ اپنی مادری زبان میں تعلیم و تربیت حاصل کرکے ترقی کرتا ہے۔
لاہور کالج میں مادری زبانوں کے عالمی دن پر ’’ماں بولی دیھاڑ‘‘ ریلی
Feb 22, 2022