منڈی بہاؤالدین میںجماعت اسلامی رہنماؤں پر مقدمہ حکومت کے دوغلے پن کی انتہا ہے :نصیر بٹ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) جماعت اسلامی کے رہنماؤں پر مقدمہ نیازی حکومت کے دوغلے پن کی انتہاء ہے کیونکہ اسی دن منڈی بہاؤالدین میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کیا تھا کہ وہاں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے سینئر رہنماء نصیر احمد بٹ نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا اس جعلی حکمرانوں کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے سرکاری اداروں میں حکومتی اور قانون کی رٹ ختم ہو کر رہ گئی ہے جس کے باعث عوام کا جینا مشکل اور ملکی سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے عوام اور ملک کی حفاظت کے لئے جماعت اسلامی میدان عمل میں آئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن