راولپنڈی پہنچنے پربلاول بھٹو کا شاندار استقبال کیا جائیگا، راجہ کامران،خالد نواز بوبی


راولپنڈی ( جنرل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی راولپنڈی کے نو منتخب صدر راجہ کامران جنرل سیکرٹری راجہ شاہد پپو پنجاب کے نائب صدر ملک خالد نواز بوبی نے کہا ہے کہ  27فروری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی کال پر لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے راولپنڈی پہنچنے پر اپنے محبوب قائد کا شاندار استقبال کریں گے راولپنڈی کی تمام تنظیمیں یو سی لیول تک جو ق درجوق شرکت کو یقینی بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے سٹی دفتر میں چابی دینے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سابق صدر بابر جدون، افتخار چوہدری، عامر فدا پراچہ، فاروق پراچہ،راجہ الطاف، میاں خرم رسول,شعبہ خواتین کی رہنما سمیرا خان،ملک صادق ،ملک ایوب نوید کنول طارق وحید بٹ،راجہ شوکت،ایاز پپو، راجہ ساجد عمر، چوہدری بنارس اور دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن