راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ایشیا پبلک سکول سسٹم ڈائریکٹر افتخار محمود چوہدری نے کہا ہے کہ عظیم کامیابیوں پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ بچے، والدین اور اساتذہ شاندار نتائج پر مبارک باد کے مستحق ہیں بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور کر دار سازی ہماری ترجیحات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایشیا پبلک سکول سسٹم کے مین کیمپس میں منعقدہ سالانہ نتائج تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروالدین اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں ان کی اچھی تعلیم و تربیت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم پہلے سے بھی بڑھ کر ان کی تعلیم و تربیت کے لیے جدید طریقہ تدریس سے ہم آہنگ کر رہے ہیں۔ تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈر بچوں میں اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے۔
بچے قوم کامستقبل ، اچھی تعلیم و تربیت اولین ترجیح ، افتخار محمود چوہدری
Feb 22, 2022