شوہر کے بدصورت ‘ پڑھے لکھے اور کم ذہین ہونے پر اعتراض ‘ اعلیٰ تعلیم یافتہ دلہن واپس چلی گئی

 بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھتر پور میں ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکی شادی کی پہلی ہی رات شوہر کو دیکھ کر آپے سے باہر ہوگئی اور سسرال میں رہنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپریل 2021 میں نندو پال کی شادی ہوئی تھی ، پہلی ہی رات جب اسے دلہن نے دیکھا تو دونوں میں ان بن ہوگئی۔ شوہر کے مطابق اس کی بیوی 3 دن تک گھر رہی اور اس کے بعد واپس میکے چلی گئی۔شوہر نے بتایا کہ بیوی کو اس کے بدصورت ، کم پڑھے لکھے اور کم ذہین ہونے پر اعتراض ہے، اس کی بیوی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور انتہائی خوبصورت ہے۔ نندو پال کے مطابق وہ کچھ دن پہلے بیوی کو منانے گیا لیکن سسرال والوں نے اس کی پٹائی کردی، وہ پولیس کے پاس شکایت لے کر پہنچا لیکن اس کی شنوائی نہیں ہوئی۔ نندو پال نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے درخواست کی کہ اس کی بیوی کو اس کے ساتھ بھیجا جائے تاہم انہوں نے بھی اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن