بھارت میں کورونا وبا کی وجہ سے مزید 235افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 13,405 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس سے وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4,28,51,929 ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 235 تازہ اموات کے ساتھ ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5,12,344 تک پہنچ گئی ہے۔