چین اور مصر نے کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کی کوششیں تیز کرنے کیلئے فلسطین کو ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں عطیہ کی ہیں۔مصر میں چین کے سفارتخانے کے نمائندوں اور مصر کے قائم مقام وزیر صحت خالد عبدالغفار نے کہا کہ ہم نے غزہ کی پٹی میں اپنے فلسطینی بھائیوں کو امداد کی ایک کھیپ بطور تحفہ بھیجی ہے۔اس موقع پر مصر میں فلسطین کے سفارتخانے کے ایک نمائندے NIDAA BARGHOUTI نے چین اور مصر کا شکریہ ادا کیا۔