دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 42 کروڑ59 لاکھ 42 ہزار 53 ہوگئی

دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 22 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 42 کروڑ59 لاکھ 42 ہزار 53 ہوگئی۔امریکہ 7 کروڑ85 لاکھ 29 ہزار 99 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ28 لاکھ 51 ہزار929 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2 کروڑ 82 لاکھ 58 ہزار 458 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 کروڑ 24 لاکھ 66 ہزار 76 ، برطانیہ میں 1 کروڑ 87 لاکھ 85 ہزار 333 ، روس میں 1 کروڑ 52 لاکھ 97 ہزار 628 اور جرمنی میں 1 کروڑ 38 لاکھ 5 ہزار 197 تک پہنچ گئی ہے۔ترکی میں 1 کروڑ35 لاکھ 89 ہزار 511 تک پہنچ گئی ہے۔ اور اٹلی میں 1 کروڑ 24 لاکھ 94 ہزار 459 مصدقہ کیسز ہیں۔

ای پیپر دی نیشن